لاہور( این این آئی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے2ماہ میں ہدف سے زیادہ ٹیکس ریونیو حاصل کیا۔ایف بی آرنے جولائی اور اگست کی حاصل کردہ ریونیو کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق پہلے2ماہ کے مقرر ہ ہدف551 کے مقابلے میں593 ارب روپے جمع ہوئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آرنے پہلے2ماہ کے مقرر ہ ہدف میں42ارب روپے فاضل حاصل کیے، گزشتہ مالی سال جولائی اور اگست میں582ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے ۔ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ کوروناوباء کے باعث جولائی اوراگست میں 30.6 ارب کے ریفنڈزجاری کیے گئے۔
تبصرے بند ہیں.