نیویارک: ایف بی آئی نے اسمارٹ فون سے كی جا نے والی كالز كوريكارڈ كر نے كے ليے ماہر ہيكرز كی خدما ت حا صل کرلی ہیں۔ امریکی جريدے وال اسٹريٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ ميں انكشا ف كيا ہے كہ امریکی خفيہ ادارے ایف بی آئی نے اسمارٹ فون سے كی جا نے والی كالز كوريكارڈ كر نے كے ليے ماہر ہيكرز كی خدما ت حا صل کرلی ہیں، رپورٹ كے مطابق يہ ہيكرز جديد ايندڈروڈ فونز كو ہیک كركے ان پر كی جا نے والی گفتگو ريكار ڈ كر سكتے ہيں، سابق امریکی افسر كے مطابق يہ ہيكرز نہ صرف فو ن بلكہ ليپ ٹا پ ميں موجود ما ئيكر و فونز بھی ہیک كرسكتے ہيں۔ وال اسٹريٹ جرنل كی رپورٹ كے مطابق ايف بی آئی كا ريمو ٹ آپریشن يونٹ ايسے طريقہ كار بھی ايجاد كرچكا ہے جن كے ذريعے وہ كسی بھی كمپيوٹر يا ليپ ٹا پ ميں جا سوسی كے سوفٹ ويئرز انسٹال كر كے اپنی مطلوبہ معلومات حا صل كرسكتے ہيں، رپو رٹ ميں مزید بتایا گیا کہ بظاہر یہ جاسوسی كی تکنیک دہشت گردی، بچوں كی اسمگلنگ اور ديگر منظم جرائم كے خلاف استعمال كی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ 9/11 كے بعد امريكی خفيہ اداروں پر عام افراد كی جا سوسی اور ان كی فو ن كالز ريكارڈ كرنے كے الزاما ت لگ چكے ہيں جس كے بعد امریکا کو عوامی اور سيا سی حلقوں ميں شديد تنقيد كا نشانہ بھی بنايا گيا تھا۔
تبصرے بند ہیں.