ایشین انڈور گیمز:کبڈی ،قومی ٹیم کی تشکیل میں مشکلات
لاہور : پاکستان کبڈی فیڈریشن کو اگلے ماہ ہونے والے ایشین انڈور گیمز کے لئے قومی ٹیم تشکیل دینے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔کوریا میں جون میں ہونے والی ایشین انڈور گیمز میں پاکستانی دستے کو شرکت کرنا ہے، جس کے لئے دیگر فیڈریشنز کی طرح کبڈی فیڈریشن بھی مضبوط قومی ٹیم تشکیل دینے کے لئے کوشاں ہے تاہم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور عبوری کمیٹی کے درمیان تنازعے کی بنا پر فورسز نے اپنے کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فیڈریشن ذرائع کے مطابق فورسز کے کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی کے باعث قومی ٹیم تیار نہیں کی جاسکتی۔ کبڈی کی طرح دیگر کھیلوں کے دستوں کو بھی تاحال حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔
تبصرے بند ہیں.