ایشیا کپ: پاکستان اپنے دوسرے میچ میں آج افغانستان کے مد مقابل ہو گا

ایشیا کپ میں پاکستان اپنے دوسرے میچ میں افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گا۔ گرین شرٹس کو ٹائٹل کی دوڑ میں رہنے کے لیے ہمسایہ ملک کو بڑے مارجن سے ہرانا ہو گا۔

ڈھاکہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں فتح اللہ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔ ایشیا کپ کا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے ہی شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ قومی کپتان مصباح الحق نے ہر خامی اور نا کامی بھلا کر میدان میں اترنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ آج کا میچ اچھے مارجن سے جیت کر پوزیشن کو بہتر بنا لیں گے۔ گرین شرٹس میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ آل راؤنڈر بلاول بھٹی کی جگہ انور علی کو نمائندگی دی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب ایونٹ میں پہلی بار شرکت کرنے والی افغانی ٹیم نے اسے یاد گار بنانے کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے۔

تبصرے بند ہیں.