لاہور: عدالت نے کرکٹر عمر اکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

لاہور کی مقامی عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر کرکٹر عمر اکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

لاہور:() ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کا کیس کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز نور کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ عدالت نے عمر کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر رکھا تھا لیکن آج سماعت کے دوران عمر اکمل پیش ہوئے اور نہ ہی اُن کی طرف سے کوئی جواب داخل کرایا گیا جس پر عدالت نے عمر اکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ گلبرگ کی پولیس کو گیارہ مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے بند ہیں.