عالمی مارکیٹ: رواں سال پاکستانی یوروبانڈ کی شرح منافع میں کمی

رواں سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں پاکستانی یورو بانڈ کی شرح منافع میں کمی ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح منافع میں کمی اقتصادی صورت حال میں بہتری کی آئینہ دارہے۔

کراچی:) رواں سال کے دوران پاکستانی یورو بانڈ کی شرح منافع میں ایک اعشاریہ ایک چھ فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اکتیس دسمبر کو یورو بانڈ کی شرح منافع سات اعشاریہ چار ایک فیصد تھی جبکہ اس وقت یورو بانڈ کی شرح منافع چھ اعشاریہ ایک دو فیصد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح منافع میں کمی اقتصادی صورت حال میں بہتری کی آئینہ دار ہے۔

تبصرے بند ہیں.