وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا

وزیراعظم محمد نواز شریف نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔

اسلام آباد: ) اسلام آباد ہائی وے سگنل فری توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ کیا جاتا ہے۔ پچھلے دنوں عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں بڑھیں تھیں۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کہا تاہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پُرانی سطح پر برقرار رہیں گی۔ حکومت اس سلسلے میں ڈھائی ارب کا نقصان برداشت برداشت کرے گی۔

وزیراعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ووٹ لینے کے لئے کبھی غلط بات نہیں کی۔ الیکشن کے دنوں میں ہی کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ جلد ختم ںہیں کر سکتے۔ انشا اللہ 2017ء کے آخر تک بجلی بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہمارے دور میں پانچ روپے 25 پیسے بجلی کی قیمت کم ہوئی، یہ معمولی بات نہیں ہے جبکہ لوڈشیڈنگ پچھلے سال کی نسبت کم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کا سسٹم تھوڑا اوپر نیچے ہو جائے تو عوام پریشان نہ ہوا کرے۔ تھوڑا سا بھی مسئلہ ہوتا ہے تو لوگ ڈنڈے لے کر سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ اگر کبھی کبھی کسی جگہ بجلی نہیں آتی تو صبر کیساتھ برداشت کریں۔

 

تبصرے بند ہیں.