ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رقم پنجاب میں پانی کی فراہمی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز پر خرچ کی جائے گی، منصوبے سے 15 لاکھ کی آبادی کو فائدہ ہو گا۔اے ڈی بی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ملنے والی رقم سے راولپنڈی اربن واٹر سپلائی کو توسیع دے کر جدید بنایا جائے گا جبکہ بہاولپور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.