ایشیائی ترقیاتی بینک فاٹا میں پانی کے منصوبوں کیلئے 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک فاٹا میں پانی کے منصوبوں کیلئے پاکستان کو 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فراہم کریگا۔ رقم قبائلی علاقوں میں 9 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پرخرچ کی جائے گی۔

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں پانی سے متعلق منصوبوں کی تکمیل کیلئے پاکستان کو چار کروڑ تیس لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں ایک سمجھوتے پر آج اسلام آباد میں اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری محمد سلیم سیٹھی اورایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔ اس سے فاٹا میں زراعت کے فروغ کے علاوہ چودہ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ یہ رقم قبائلی علاقوں میں نو چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پرخرچ کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.