مالی سال کے نو ماہ ، بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب چھہتر کروڑ رہا

جولائی سے مارچ کے دوران نجی شعبے میں اکاسی کروڑ اور سرکاری شعبے میں پچانوے کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی

اسلام آباد:رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب چھہتر کروڑ ڈالر رہا ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران پاکستان کے نجی شعبے میں اکاسی کروڑجبکہ سرکاری شعبے میں پچانوے کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ۔ سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری حکومتی تمسکات میں کی گئی جبکہ نجی شعبے میں دس کروڑ ڈالر سٹاک مارکیٹ اور اکہتر کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری براہ راست کی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.