ایشوریا کے بعد سشمیتا سین بھی بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

ممبئی: ایشوریا رائے کے بالی ووڈ میں کم بیک کرنے کے بعد سابق حسینہ عالم سشمتیا سین نے بھی فلم کی دنیا میں واپسی کی تیاری کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق سشمتیا سین نے فیصلہ کیا ہے کی وہ اسی سال بالی وڈ میں دوبارہ انٹری دیں گی۔ اداکارہ نے اس سلسلے میں اسکرپٹ کا انتخاب بھی کر لیا ہے جس کی کہانی عورتوں کے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔اداکارہ کے مطابق فلم میں اداکاری کی بھرپور گنجائش ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ روایتی بالی وڈ فلموں سے ہٹ کر ہے۔اس فلم کی عکس بندی اس سال شروع کی جائے گی جس کو اگلے برس مکمل کیا جائے۔ اس فلم کو جون میں سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.