ایشن اسکواش، عامر اطلس نے ٹائٹل جیتنے کا امکان روشن کرلیا
اسلام آباد: عامر اطلس خان نے ایشین اسکواش ٹائٹل جیتنے کا امکان روشن کرلیا، پاکستان نمبر ون کھلاڑی نے سیمی فائنل میں ملائیشین حریف اشرف آذان کو 3-0 سے زیر کیا. دوسرے میچ میں فرحان محبوب کو کویت کے عبداللہ نے شکست دے دی۔ ویمنز ٹائٹل کیلیے ملائیشین لیووی اور ہانگ کانگ کی اینی ای کے مابین مقابلہ ہوگا،دونوں فائنلز اتوار کوکھیلے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی عامر اطلس خان کا مقابلہ مضبوط ملائیشین حریف اشرف آذان سے ہوا، عامر نے ہوم کورٹس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے یکطرفہ مقابلے میں فتح اپنے نام کی، میزبان پلیئر نے پہلے گیم میں11-5 سے کامیابی پائی. دوسرے میں بھی مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا اور عامر11-6 سے فتحیاب ٹھہرے، تیسرا گیم بھی اس مارجن سے جیت کر پاکستانی اسٹار نے فیصلہ کن معرکے میں جگہ پکی کر لی۔ دوسرے فائنل فور میچ میں میزبان ان فارم کھلاڑی فرحان محبوب کویتی حریف عبداللہ سے ابتدائی تنیوں گیمز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، فرحان کو پہلے گیم میں11-8اور دوسرے میں11-3 سے مات ہوئی، تیسرے گیم میں میزبان کھلاڑی نے تھوڑی مزاحمت کی مگر تجربہ کار عبداللہ نے 14-12 سے کامیابی کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا لی۔ ویمنز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ملائیشین لیو وی نے ہانگ کانگ کی جوئے چین کو مات دی،انھوں نے پہلے اور دوسرے گیم میں11-4 سے فتح حاصل کرتے ہوئے حریف کھلاڑی پر دبائو بڑھا دیا مگر جوئے نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے تیسرا گیم11-7 سے اپنے نام کرلیا.
تبصرے بند ہیں.