ایسی فلم کی ضرورت نہیں جس میں میرا کردار صرف10منٹ کا ہو، پرینتی چوپڑا

ممبئی: اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کی بجائے نئے اداکاروں کو ترجیح دیں گی۔ 24سالہ اداکارہ نے کہا کہ اس نے بالی ووڈ کے کچھ بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیاہے کیونکہ مجھے معمول کے گانے اور رقص والی فلموں سے مزا نہیں آتا ۔میں محسوس کرتی ہوں کہ مجھے اب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ایک انٹرویوکے دوران پرینتی کاکہناتھا کہ فلم میں کردار سب سے اہم ہوتاہے میں کسی فلم میں صرف گانے پر ڈانس کے لیے کام نہیں کرونگی ۔مجھے ایسی فلم کی ضرورت نہیں جس میں میرا کردار صرف 10منٹ پر مبنی ہو۔میں نے اب تک جتنی بھی فلموں میں کام کیا ان میں میرا کردار اہم تھا اور اگر اسکرپٹ اچھا ہوا تو میں کام کروں گی ۔ پرینیتی نے مزید کہا کہ میں فلموں میں بطور ہیروئن نہیں آناچاہتی۔ان کا کہناتھا کہ انھیں صحیح وقت پر درست فیصلے کرنے اور بالی ووڈ کی پیچیدہ سیاست دور رہنے پر خوشی ہے۔ پرینیتی نے کہا کہ میرے پاس مصالح فلموں میں کام کرکے پیسے کمانے کے بہت مواقع تھے لیکن میں نے ان کا انتخاب نہیں کیا ۔وہ فلمیں ریلیزہوئیں شکر ہے کہ میں ان میں نہیں تھی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اداکاری زیادہ دلچسپ ہے جب کہ ماڈلنگ خوبصورت نظر آنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ فلموں میں پرفارمنس کاسلسلہ شروع کیا ہے تو پھر اداکاری کرتی رہوں گی اور اپنے کام کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے اچھی اور معیاری فلموں میں کام کرنا پسند کروں گی۔ ماڈلنگ کے شعبہ میں بھی کام کرتی رہوں گی ۔ اطلاعات ہیں کہ ہدایتکارہ فرح خان نے بھی پرینیتی کواپنی فلم میں مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیاہے ۔پرینتی چوپڑہ ہدایت کار شاد علی کی نئی فلم ’’کل دل‘‘ میں رنویر سنگھ کی ہیروئن کا کردار اداکررہی ہیں ۔یہ فلم آئندہ برس اگست کے دوران سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ اس فلم میں اداکار گووندا بھی کام کررہے ہیں ان کا کردار اپنی روٹین سے ہٹ کرہوگا جب کہ علی ظفر کو معاون اداکار کے طور پرلیاگیاہے ۔گووندا فلم میں روٹین سے ہٹ کر مخالفانہ کردار نبھائیں گے ۔ اس سلسلہ میں پرینیتی کا کہنا ہے کہ ہر طرح کا کردار نبھانے کی کوشش کررہی ہوں فلم میں اپنے کام کو عمدہ طریقے سے کرکے فلم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔فلم کے ہدایت کار شاد علی کاکہناہے کہ پرینیتی چوپڑا کے کام سے مطمئن ہوں وہ فلم کہانی کے لحاظ سے سب سے موزوں اور مناسب اداکارہ نظرآئیںجس کی وجہ سے انھیں کاسٹ کیاگیا امید ہے وہ فلم میں اپنا کردار خوش اسلوبی سے نبھائیں گی۔ اس فلم کا میوزک شنکر احسان لوئے نے تیار کیا ہے ۔واضح رہے کہ پرینتی چوپڑہ پرینیتی چوپڑا 22 اکتوبر 1988کو بھارتی شہرہریانہ کے ایک پنجابی خاندان میں پیداہوئیں ان کے والد پون چوپڑاہے اور پیشے کے لحاظ سے تاجر ہیں جب کہ والدہ کانام پون چوپڑاہے اس کے دوشیوانگ اور سراج ہیں ۔جب کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان کی کزن ہیں اداکارہ نے اپنی ابتدائی تعلیم امبالہ میں ہی حاصل کی۔ ان کے مطابق وہ بینکر بنناچاہتی تھی۔ 17سال کی عمر میں والد لندن چلے گئے جہاں اس نے بزنس،فنانس اور اکنامکس میں آنرز کیا۔ 2009میں پرینیتی واپس بھارت آگئی اور ممبئی میں اپنی کزن پریانکا چوپڑاکے پاس قیام کیاجہاں پریانکانے اسے یش راج فلمز کے دفتر میں متعارف کرایااور پرینیتی نے یش راج فلمز کے مارکیٹنگ کے شعبہ میں پبلک ریلیشن کنسلٹنٹ کے عہدہ پر کام شروع کردیا۔ابتدا میں پرینیتی اداکاری اور اداکاروں کو پسند نہیں کرتی تھی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کا رویہ تبدیل ہوتاگیااور اس نے بالی ووڈ میں آنے کا فیصلہ کرلیا ۔ پرینیتی نے 2011میںپہلی فلم لیڈیز ورسز رکی بھل میں کام کیا اس میں ان کا کردار ڈمپل چڈانامی لڑکی کا تھا ۔2012میں عشق زادہ میں زویاقریشی کا کردار اداکیا۔سال رواں میں وہ فلم ’’ شدھ دیسی رومانس میں گائتری کا کرداراداکررہیں 2012کے دوران انھیں فلم لیڈیزورسز رکی بھل میں فلم فئیر ایوارڈ،اسکرین ایوارڈ،زی سینما ایوارڈ،اپسرافلم اینڈ ٹیلیویژن پروڈکشن گلڈ ایوارڈ،بالی ووڈ ہنگامہ سرفس چوائس ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈ دیے گئے ۔

تبصرے بند ہیں.