Latest National, International, Sports & Business News

ایران گیس منصوبے اور بھاشا ڈیم کیلیے بھارت سے این او سی کی ضرورت نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر اور تاجکستان، افغانستان، پاکستان اورایران گیس پائپ لائن منصوبے کیلیے پاکستان کوقرضہ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ منگل کووفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈارسے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفدنے نائب صدر ژیا ژوژاہوکی قیادت میںملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا، انھوں نے امید ظاہر کی کہ اے ڈی بی مستقبل میںبھی پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،ژیا ژوژاہونے کہاکہ بینک دیامربھاشاڈیم کی تعمیر اور پاکستان اورایران گیس پائپ لائن منصوبے کیلیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریگا،اے ڈی بی پاکستان کوجلدانکم سپورٹ پروگرام کیلیے 430ملین ڈالرزجاری کریگا،انھوںنے کہاکہ امیدہے کہ نئی حکومت ملنے والی امدادکے استعمال میںشفافیت کویقینی بنائیگی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگومیں اسحق ڈارنے کہاکہ بھاشاڈیم کی تعمیرکیلیے بھارت سے این اوسی کی ضرورت نہیں،اسلامی ترقیاتی بینک سے 10کروڑڈالرمالیت قرض کی پہلی قسط مل گئی ہے۔ ادھرپاکستان اورنیپال میں آزادانہ تجارتی معاہدے،متبادل توانائی،زراعت ،تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبے میںتعاون بڑھانے پراتفاق رائے ہوگیاہے، پاکستان نے نیپال کیساتھ آزادانہ تجارتی کے معاہدے کامسودہ اورمتبادل توانائی کے ذرائع میں تعاون کے فروغ کے ایم اویوکے مسودے کی کاپی نیپالی وفدکے حوالے کردی ہے۔پاکستان،نیپال مُشترکہ اقتصادی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے اختتام کے بعداپنے نیپالی ہم منصب شینکر پرسادکوئیرالاکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ مشترکہ بزنس کونسل کودوبارہ متحرک کرنے اورسارک ممالک کے درمیان تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پراتفاق کیاگیاہے،کمیشن اجلاس میںفیصلہ کیاگیاکہ دونوں ممالک کے کاروباری برادری کوسہولت فراہم کرنے کیلئے دونوںملکوںکے مرکزی بینکوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے جائیں گے۔ْ دونوں ملکوں کے درمیان زرعی شعبے میںتعاون کیلیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ ورکنگ گروپ کادوروزہ اجلاس اسلام آباد میں 28اگست کو بلایا جائیگا،انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ کیاگیاکہ دونوںممالک کے درمیان مال برداراورسفری پروازوںکی تعدادمیںاضافہ کیاجائیگا،اس موقع پرنیپالی وزیر خزانہ نے کہاکہ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے حوالے سے نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے،نجی شعبے کے ذریعے صنعتوںکے روابط بڑھاکر اقتصادی تعاون میںاضافے پراتفاق کیاگیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.