ایران نے اپنی دو جوہری تنصیبات تک عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو رسائی سے روک دیا

ایران کا جوہری تنصیبات کے معائنے سے روکنا ناقابل قبول ہے،امریکا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری توانائی ایجنسی کے ماہرین اور معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات کی چھان بین سے روکنا ناقابل قبول اقدام ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران نے اپنی دو جوہری تنصیبات تک عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے معائنہ کاروں کو رسائی سے روک دیا۔ ایران کا یہ اقدام ناقابل قبول اور باعث تشویش ہے۔سلامتی کونسل کی طرف سے ٹویٹر پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکا عالمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائیل گروسی کی طرف سے ایران سے جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کی اجازت سے متعلق مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے جوہری سرگرمیوں کو مخفی رکھنے پر عالمی برادری کو متفقہ موقف اور لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.