ایران میں 2 مسافر بسوں میں تصادم، 44 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

تہران: ایران کے دارالحکومت میں 2 مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تہران کے جنوب میں اس وقت پیش آیا جب ایک بس ٹائر پھٹ جانے کے باعث بس بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں دونوں بسوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث 44 مسافر ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعضزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.