ایبٹ آبادآپریشن میں شامل امریکی کمانڈویادداشت کھوبیٹھا،رپورٹ
واشنگٹن / لندن: ایبٹ آبادمیں اسامہ بن لاد ن کمپاؤنڈ پر حملہ کرنے والی امریکی نیوی سیل ٹیم کا ایک اہلکار دماغی چوٹ کی وجہ سے یادداشت کھوچکاہے۔ امریکی اور برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق بریڈلی میننگ کے مقدمے کی سماعت کے چوتھے روز استغاثہ کے گواہ کی طرف سے داخل جواب میں یہ چونکا دینے والی حقیقت سامنے آئی کہ اسامہ بن لادن کے کمپائونڈ پر نیوی سیلزٹیم کا اہلکار جان ڈو دماغی چوٹ کی وجہ سے یادداشت کھوچکا ہے۔حکومتی پراسیکیوٹرز ثابت کرنے کی کوشش میں ہیں کہ میننگ نے وکی لیکس کو جو دستاویزات جاری کیں وہ اسامہ کے کمپاؤنڈ کے متعلق تھیں۔ یہ فائل 29اپریل کو جمع کرائی گئی اور 4جو ن کو افشا کی گئی۔ نیوی سیلزاہلکارنے کہاکہ کبھی کبھار اس کی یادداشت کھوجاتی ہے۔ وہ کئی بار کارکی چابیاں رکھ کے بھول جاتا ہے۔ اس نے کہاکہ یادداشت کی کمی کے واقعات 2سے 3سال قبل شروع ہوئے اور یہ بن لادن کے واقعے سے قبل کے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.