اگر آپ سوتے ہوئے اس قسم کے خراٹے لیتے ہیں تو خبردار ہو جائیں ۔۔۔آپکو کینسر بھی ہو سکتا ہے۔۔۔جسکا چیک اپ کے بغیر پتہ بھی نہیں چلے گا

برسلز- خراٹے لینے والوں کے لیے بری خبر آ گئی ہے کہ اپنی یہ عادت جلد تبدیل کر لیں ورنہ یہ موذی مرض

کینسر کے خطرے کی گھنٹی بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپین ریسپائریٹری سوسائٹی (European Respiratory Society) کی حالیہ کانفرنس کے دوران اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ خراٹے لینے والے افراد میں کینسر جیسے جان لیوامرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہ انتباہ سوئیڈن کی اپسالا (Uppsala) یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں جاری کیا گیا ہے کہ obstructive sleep apnea (او ایس اے) یعنی رات کو سوتے میں سانس رکنے کے عمل کے شکار افراد جو اس کے باعث خراٹے لیتے ہیں ان میں کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس کے علاوہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ اس کے باعث ذہنی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے۔اوبسٹریکٹیو سلیپ اپنیا کے شکار افراد کا سانس نیند کے دوران بار بار رکتا ہے جس سے خراٹوں کے ساتھ ساتھ متعدد طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی یا الکحل کا استعمال کرنے والے، موٹاپے یا ذیابیطس کے شکار افراد میں او ایس اے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔مذکورہ تحقیق کے دوان تقریبا 62 ہزار سے زائد او ایس اے کے مریضوں پر مشتمل 2 گروپس بنائے گئے تھے جن میں سے 1 او ایس اے کے مریضوں کا تھا جن میں کینسر کی تشخیص ہوچکی تھی جبکہ دوسرا گروپ کینسر سے محفوظ او ایس اے کے مریضوں کا تھا۔مریضوں کی معلومات کا تجزیہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینسر کے شکار افراد کی نیند بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ ان میں او ایس اے کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص رات کے اوقات میں مسلسل آکسیجن کی کمی کا شکار رہتا ہے تو ایسے افراد میں کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔او ایس اے کے شکار افراد رات کے اوقات میں آکسیجن کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ اس دوران خون کی شریانوں میں کلاٹس کا خطرہ بھی خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین ابھی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ او ایس اے کی بیماری کینسر کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، تاہم ابھی یہ جاننا باقی ہے کہ کیا او ایس اے براہِ راست کینسر کا سبب ہے؟ جس کے لیے مزید تحقیق کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے

تبصرے بند ہیں.