اڈیالہ جیل میں دہشتگردی کے 60 ملزموں کے سیلوں کی تلاشی

راولپنڈی: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میںدہشتگردی کے سنگین مقدمات میں گرفتار 60 سے زائد قیدی ہیں جن میں بینظیر بھٹو قتل کیس، مشرف حملہ کیس، آئی ایس آئی بس حملہ کیس، امام بارگاہ شاہ نجف پرحملہ اورانسپکٹرثقلین قتل کیس میں گرفتارملزمان شامل ہیں۔ ہفتے کوفوجی افسروں سمیت 12 رکنی ٹیم نے بم ڈسپوزل اسکواڈ،تربیت یافتہ کتوں اور دیگر جدید آلات کے ہمراہ 2 گھنٹے تک دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار ان ملزمان کے سیلوں کی تلاشی لی۔اس موقع پران قیدیوں کی جامہ تلاشی بھی لی گئی تاہم ذرائع کے مطابق ٹیم کوکوئی قابل اعتراض یاممنوعہ چیزنہیں ملی۔ ٹیم کے دورے کے موقع پرجیل کے اندر اور باہرسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.