اپوزیشن کیلئے پارلیمنٹ کا مقصد ذاتی مفادات کا حصول ہے، مراد سعید

اپوزیشن کی نظر میں پارلیمنٹ کا مقصد ذاتی مفادات، این آر او مطالبے کے سوا کچھ نہیں فرزند زرداری کے مشاورت سے بلائے گئے اہم اجلاس سے زرداری لیگ نے بھی راہ فرار اختیار کیا، وفاقی وزیر

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ایک بار پھرثابت ہوا اپوزیشن کی نظرمیں پارلیمان صرف این آر او مانگنے، بلیک میل کرنے اور تقریریں کرکے فرار کا نام ہے۔مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی نظر میں پارلیمنٹ کا مقصد ذاتی مفادات، این آر او مطالبے کے سوا کچھ نہیں ہے، فرزند زرداری کے مشاورت سے بلائے گئے اہم اجلاس سے زرداری لیگ نے بھی راہ فرار اختیار کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی اہم ایشو کے حوالے سے ان کو بلایا جائے تو راہ فرار اختیار کرتے ہیں، ان کا مقصد مسائل کا حل اورملکی ایشوز پر اتفاق رائے نہیں، صرف اپنی جائیدادیں بچانا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ کشمیرکے اہم مسئلے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی نیب کیسز کا ذکر ہوتا رہا، گلگت بلتستان کے حوالے سے بلائے گئے اہم اجلاس میں بھی انہوں نے شرکت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس میں الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہیں اور تجاویز مانگ لی جائے تو بھاگ جاتے ہیں، ٹی وی پربیٹھ کر پارلیمنٹ کی بالادستی کا لیکچر دینے والو کی غیرسنجیدگی ایک بار پھر سامنے آئی۔انہوںنے کہاکہ پارلیمان کی بالادستی اہم قومی ایشو اورعوامی مفاد کی قانون سازی سے وتی ہے جو اپوزیشن کی ترجیح نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں گلگت بلتستان کو تمام آئینی حقوق ملیں گے۔

تبصرے بند ہیں.