آپریشن سومنات 65 کی جنگ میں بھارت کی شکست کا دوسرا نام ،ترجمان پاک بحریہ

بھارتی ائیر فورس کے حملوں کو غیر موثر بنانے کے لئے "دوارکا ریڈار اسٹیشن" تباہ کیا جانا نہایت ضروری تھا،بیان

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ آپریشن سومنات 65 کی جنگ میں بھارت کی شکست کا دوسرا نام ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ائیر فورس کے حملوں کو غیر موثر بنانے کے لئے “دوارکا ریڈار اسٹیشن” تباہ کیا جانا نہایت ضروری تھا۔ بھارتی بحریہ کو ہاربر سے نکلنے پر مجبور کیا جانا ضروری تھا تاکہ وہ پاک بحریہ کی آبدوز غازی کا نشانہ بن سکیں۔ دوران آپریشن ہر قسم کے مواصلاتی رابطے کی مکمل ممانعت نے آپریشن کو مزید کٹھن بنا دیا تھا۔ آپریشن کے دوران جہازوں کی رھنمائی صرف سمتوں کے ذریعے سے کی جا رہی تھی۔ نصف شب تمام جہاز دوارکا کے ساحل کے قریب آچکے تھے۔ انہوں نے کہا بارہ بج کر چھبیس منٹ پر فائر کا حکم ملا اور جہازوں کی توپیں آگ اگلنے لگیں۔ پے در پے حملوں سے ریڈار اسٹیشن بمع عملے کے مکمل طور پر تباہ ھو چکا تھا۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا ریڈار اسٹیشن کی تباھی سے بھارتی فضائی حملے یکلخت ختم ھو گئے۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا پاک بحریہ کے فاتح بحری بیڑے نے دشمن کو اس کے اپنے پانیوں میں شکست فاش دے دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.