آل پاکستان رمضان ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ پشاور ریجن نے جیت لیا –

کوئٹہ میں جاری آل پاکستان رمضان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ پشاور ریجن نے جیت لیا۔ رنگا رنگ اختتامی تقریب میں قومی اور مقامی گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

کوئٹہ: () بگٹی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تقریب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن، صوبائی وزیر کھیل مجیب الرحمن محمد حسنی سمیت سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ گورنر بلوچستان نے کہا بلوچستان امن کی جانب گامزن ہے اور آنے والے وقت میں صوبہ اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ تقریب میں شریک بچوں کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز اور فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر انہیں بہت خوشی ملی ہے۔ تقریب کے اختتام پر شاندا آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

 

تبصرے بند ہیں.