سخت فیصلوں کی بدولت جوہری معاہدے پر جلد اتفاق ہو سکتا ہے: کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔ کہتے ہیں رواں ہفتے معاہدے پر اتفاق ہو سکتا ہے۔

ویانا: ) جان کیری نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ دونوں ملکوں نے معاہدے پر اتفاقِ رائے کی جانب حقیقی پیش رفت کی ہے لیکن فریقین کے درمیان اب بھی بیشتر مشکل مسائل پر اختلافات برقرار ہیں۔ ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ اگر آئندہ چند روز میں کچھ سخت فیصلے کر لیے جائیں تو رواں ہفتے کے دوران معاہدے پر اتفاق ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران سے پابندیاں اٹھانے کے متنازع معاملے پر فریقین کے درمیان عبوری اتفاق ہو گیا ہے جس کی حتمی منظوری مذاکرات میں شریک ملکوں کے وزرائے خارجہ دیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.