پی سی بی نے زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی

پاکستان کے علاوہ سیریز میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہوں گی ، سیریز کے میچز اگست میں شروع ہونگے

 

 

لاہور () پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق کردی ہے ۔ پی سی بی ذرائع نے رواں سال ہونے والی سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی ہے ۔ ٹورنامنٹ میں میزبان زمبابوے سمیت ویسٹ انڈیز اور پاکستان شرکت کریں گے ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی تاہم میچوں کے شیڈول کا اعلان تینوں بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا ۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سیریز میں شمولیت کی تصدیق کی جا چکی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.