آسٹریلیا کو فائنل میں شکست ،جنوبی افریقہ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز جیت لی

فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 217 رنز بنائے ،پروٹیز نے سکور 41 ویں اوور میں پورا کر لیا

ہرارے ( ) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے ہرا کر سہ ملکی کرکٹ سیریز جیت لی ۔ ہرارے میں سہ ملکی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ۔ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کا 218 رنز کا ہدف 41 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔ فاف ڈیو پلیسی نے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ اے بی ڈی ویلئیرز نے 57 اور ہاشم آملہ نے 51 رنز بنائے ۔ اس سے پہلے آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹ پر 217 رنز بنائے تھے ۔ آرون فنچ 54 اور جیمز فالکنر 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ،پروٹیز بولرز میں ڈیل سٹین نے چار ، مورکل اور پارنیل نے دو دو شکار کیے ۔ –

تبصرے بند ہیں.