ون ڈے رینکنگ: بولنگ میں سعید اجمل، آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ کا قبضہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ بولنگ میں سعید اجمل اور آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

دبئی: ( آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ بیٹنگ کی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلئیرز پھر سے ٹاپ پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے ہم وطن بیٹسمین ہاشم آملہ سے پہلی پوزیشن چھینی۔ اسی فہرست میں پاکستان کے احمد شہزاد اور محمد حفیظ تین، تین درجے تنزلی کا شکار ہوئے جبکہ مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے فاف ڈیو پلیسی کیرئیر بیسٹ 33 درجے ترقی کرکے 11 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے آرون فنچ 18 درجے ترقی کرکے 34 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بولنگ میں پاکستان کے سعید اجمل کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ محمد حفیظ کی 3 سیڑھیاں پار کرکے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی آل راؤنڈ کیٹیگری میں بھی محمد حفیظ تاحال سرفہرست ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.