آسٹریلیا نے ایلن ڈونلڈ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا

سڈنی:  کرکٹ آسٹریلیا نے سابق جنوبی افریقی پیسر ایلن ڈونلڈ کی بطور بولنگ کوچ تقرری کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

دورہ سری لنکا میں اسٹورٹ لا بیٹسمینوں کی رہنمائی کریں گے۔ ایلن ڈونلڈ کو عارضی طور پر کریگ میکڈرمٹ کی جگہ ذمہ داری سونپی گئی ہے جو بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے بعد سبکدوش ہو گئے تھے۔ ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین نے ڈونلڈ کی خدمات میسر آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بولرز کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ماضی میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں، پروٹیز کیلیے 10 سال پر محیط شاندار کیریئر میں انھوں نے 330 ٹیسٹ اور 272 ون ڈے وکٹیں لیں۔

تبصرے بند ہیں.