آسٹریلوی کرکٹر ایڈم ووگس سرپر گیند لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

میلبرن: آسٹریلوی ٹیم کے بلے باز ایڈم ووگس سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انگلینڈ میں ساؤتھ ایمپٹن میں واقع روز باؤل میں ہونے والے مڈل سیکس اور ہیپمشائر کاؤنٹی کے درمیان میچ میں مڈل سیکس کے کپتان ایڈم ووگس فیلڈنگ پر موجود تھے کہ اس دوران فیلڈر نے اسٹمپ کی جانب سے گیند پھینکی جو وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں نہ آسکی اور ایڈم ووگس کے سرپر جا لگی جس سے وہ زخمی ہوکر زمین پر گر پڑے۔

تبصرے بند ہیں.