شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد دورہ انگلینڈ سے ڈراپ

لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کے لئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جب کہ شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو اہم دورے سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لئے ٹریننگ کیمپ میں 35 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ تربیتی کیمپ کے لئے شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈسپلن کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لئے تربیتی کیمپ 14 مئی سے 4 جون تک ایبٹ آباد میں لگے گا جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ دی جائے گی لیکن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.