قومی رینکنگ بیڈمنٹن میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

پشاور:  آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں بڑے بڑے برج الٹ گئے، پاکستان نمبر ون مراد علی اور قومی چیمپئن اویس زاہد غیر متوقع طور پر شکست سے دوچار ہوکرفائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، واپڈا نے مینز اور ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلز میں کلین سوئپ کرلیا، ویمنز ڈبلز میں بھی صورتحال مختلف نہ رہی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پشاور گیریژن کلب میں مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نمبر ون مراد علی کو تھرڈ سیڈ واپڈ کے عبدالرحمان نے 21-15، 19-21 اور 18-21 سے اپ سیٹ شکست دی، دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل چیمپئن اور رینکنگ میں پاکستان نمبر 2 واپڈا کے اویس زاہد کو پاکستان نمبر 4 واپڈا ہی کے عرفان سعید نے 21-13، 17-21 اور 15-21 سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی، ویمنزسنگلز کے دونوں سیمی فائنلز واپڈا کی کھلاڑیوں میں ہوئے، پہلے مقابلے میں پاکستان نمبر ون خضرہ رشید نے بشریٰ قیوم کو 21-18 اور 21-12 سے زیر کیا۔

تبصرے بند ہیں.