ہونڈوراس میں خشک سالی سے پانچ لاکھ لوگ بھوک کا شکار

وسطی امریکا کے ملک ہونڈوراس میں خشک سالی سے پانچ لاکھ لوگ بھوک کا شکار ہو گئے ہیں۔

ٹیگوسیگلپا:  محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی ایل نینو کے زیر اثر ملک میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی ہے۔ جسکی وجہ سے ملک کے اٹھارہ میں سے دس صوبوں میں مکئی اور لوبیا کی فصل تباہ ہو چکی ہے۔ ملک کے انیس فیصد حصے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ عالمی ریڈ کراس سوسائٹی نے دنیا بھر سے بھوکے افراد کے لیے خوراک فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جلد انتظام نہ کیا گیا تو لوگ بھوک سے مرنے لگیں گے۔

تبصرے بند ہیں.