لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو سکا۔اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے مخدوش ملکی معاشی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 226 کے ڈالر کے ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی بھی بیل آؤٹ معاہدہ طے نہیں پایا۔ اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ پھر کوئی بھی حکومت نہیں کر پائے گا۔
تبصرے بند ہیں.