آئی ایم ایف کا پاکستان کو 500ملین ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ

دبئی …….آئی ایم ایف کی ٹیم نے دبئی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد پاکستان کو 500ملین ڈالر جاری کے لئے سفارش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ان سفارشات کی روشنی میں اگلے چند روز میںآئی ایم ایف کا بورڈ قسط جاری کرنے کا باقاعدہ اعلان کردے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دو روزہ مذاکرات میں ہیرلڈ فنگر کی سربراہی میں مذاکرات کے دوران پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔اب مذاکرات کا آخری دورکل اسلام آباد میں ہو گا۔اس کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف ٹیم کےسربراہ ہیرلڈ فنگر مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔اس پریس کانفرنس میں اگلی قساط جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.