کوئٹہ میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

وئٹہ …….کوئٹہ میں مرغی کے گوشت اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کے دوران شہر کے مختلف بازاروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوگیا ہے اور 240سےبڑھ کر280روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ سبزیوں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 100فیصد اضافہ ہوگیا ہے جو 30سےبڑھ کر 60روپے ہوگئی ہے۔ توری 30روپےاضافے کےساتھ 90روپےاور گوبھی 40 روپے اضافے کے ساتھ 100روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔اسی طرح مٹر30روپےاضافے کےساتھ 90روپے میں فروخت کیاجارہاہے، جبکہ ادرک بھی 50روپےفی کلو اضافہ کے بعد قیمت 250روپے تک پہنچ گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.