آئی ایف اور پاکستان میں قرض کی قسط کیلئے مذاکرات آج ہوں گے

اسلام آباد……. آئی ا یم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات آج ہورہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آٹھویں قسط جاری کرنے کے لیے مذاکرات کا آخری دورآج اسلام آباد میں ہوگا۔ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو 50کروڑ ڈالر کی قسط جاری کردی جائے گی۔ ادھر سفیر خصوصی جاوید ملک نے دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 8رکنی سرمایہ کاری وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ پاکستان انٹرنیشنل بزنس کونسل کے وفد میں برطانوی، امریکی اور یورپین بزنس مین شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وفد پاکستان میں توانائی اور افراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایا کاری کا خواہاں ہے۔ وفد کے اراکین وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کرینگے۔

تبصرے بند ہیں.