آئی ایم ایف کا قرضہ انرجی کنزرویشن لاء کی منظوری سے مشروط

آئی ایم ایف نے قرضے کی آئندہ قسط انرجی کنزرویشن لاء کی منظوری سے مشروط کر دی ہے۔

اسلام آباد: () ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ انرجی کی بچت کا قانون مئی سے قبل منظور کرایا جائے اور اگر قانون منظور نہ ہوا تو اگلی قسط التواء کا شکار ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق انرجی کی بچت کے قانون کا مسودہ پانچ ماہ سے وزارت پانی وبجلی میں پڑا ہے۔ شیڈول کے مطابق قانون جنوری 2014ء میں منظور ہونا تھا جو نہیں کیا گیا اور اب حکومت انرجی بچت قانون مشترکہ مفادات کونسل سے منظور کروائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی بچت قانون کے مطابق بجلی کی بچت کے لئے طاقت کا استعمال کیا جائے گا اور صنعتوں میں انرجی مینجرز تعینات کئے جائیں گے جبکہ انرجی بچت کے تنازعات اور مقدمات کے لئے ٹربیونل بنانے کی تجویز ہے اور انرجی بچت کی خلاف ورزی پر باقاعدہ سزا متعارف کرانے کی تجویز بھی قانون کا حصہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.