دوران کاروبار ڈالر 95 روپے 75 پیسے پر آ گیا

روپے کی قدر مضبوط ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر ڈیرھ سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

لاہور: () فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر آج بھی پینتالیس پیسے سستا ہوا جس کے بعد کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر پچانوے روپے پچہتر پیسے کی سطح پر آ گئی جو اکتوبر دو ہزار بارہ کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔

تبصرے بند ہیں.