آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ملنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان

ایک ہفتے میں انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، کینیڈین ڈالر ایک روپیہ سستا ہوگیا

اسلام آباد () آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کے بعد روپے کی قدر میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ، ایک ہفتے کے دوران برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں دو روپے چھیالیس پیسے کی کمی ہوئی ۔ سٹیٹ بینک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا ۔ یورو کی قدر میں پینسٹھ پیسے ، کینیڈین ڈالر ایک روپے چھ پیسے ، آسٹریلین ڈالر اٹھاسی پیسے جبکہ سوئس فرانک کی قدر میں ستانوے پیسے کی کمی ہوئی ۔

 

تبصرے بند ہیں.