گزشتہ مالی سال کے دوران چینی کی برآمد میں سولہ فیصد اضافہ ریکار

جولائی سے مارچ تک چھ لاکھ تہتر ہزار ٹن چینی برآمد ہوئی ، گزشتہ برس اسی عرصے میں چینی کی برآمد پانچ لاکھ اناسی ہزار ٹن تھی

اسلام آباد  ) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے چینی کی برآمد میں سولہ فیصد اضافہ ہوا جس سے تیس کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی تک چھ لاکھ تہتر ہزار ٹن چینی دیگر ممالک بھیجی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں چینی کی برآمد پانچ لاکھ اناسی ہزار ٹن تھی ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق برآمد کے باعث بھی ملک میں چینی کے نرخ بڑھ رہے ہیں جس کی قیمت میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران بارہ سے چودہ روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا ۔

 

تبصرے بند ہیں.