ثانیہ مرزا کی ومبلڈن میں کامیابی پر شعیب ملک بھی خوشی سے سرشار

ثانیہ مرزا کی ومبلڈن میں کامیابی پر شعیب ملک بھی خوشی سے سرشار ہیں۔ ثانیہ مرزا کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سے بھی مبارکبادیں مل رہی ہیں۔

لاہور: (ویب ڈیسک،) ومبلڈن ٹائٹل جیتنے پر ثانیہ مرزا کو پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ سری لنکا میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ موجود شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹویٹر پر ان کی تصویر شئیر کی اور لکھا “مجھے آپ پر فخر ہے، عزم، نظم و ضبط ، توجہ اور بڑے خوابوں سے ہی کھلاڑی بنتے ہیں”۔
 

بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے ثانیہ مرزا کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا   ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کو ومبلڈن ٹائٹل جیتنے پر دلی مبارک باد”

 

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا “ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس آپ نے بہترین ٹینس کھیل اور ومبلڈن میں شاندار فتح حاصل کی ہمیں تم پر فخر ہے اور ہم بہت خوش ہیں”

 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں کہا “ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے خوش کر دیا بہت اچھا کھیلیں”۔ ایک پاکستانی مداح نے ٹویٹر پیغام میں کہا “بھابی آپ جہاں بھی ہیں آگے بڑھتی رہیں ہم پاکستانی آپ سے محبت کرتے ہیں”۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ثانیہ مرزا نے ومبلڈن ویمنز ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا ہے۔ اس سے پہلے وہ فرنچ ، آسٹریلین اور یو ایس اوپن میں مکسڈ ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کر چکی ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.