آئرلینڈ :شہزادہ چارلس اور کمیلا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے 6 افراد گرفتار

دونوں شخصیات نے آئندہ ہفتے آئرلینڈ کا دورہ کرنا تھا ، مائونٹ بیٹن کے قریب چھ افراد کو اسلحے سمیت پکڑا گیا ، تفتیش جاری

آئرلینڈ ) آئرلینڈ کی پولیس نے شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے چھ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ شہزادہ چارلس اوران کی اہلیہ کمیلا پار کو مائونٹ بیٹن میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے آئرلینڈ کا دورہ کرنا ہے ۔ شاہی شخصیات کے چار روزہ دورے کے پیش نظر مختلف علاقوں میں سیکورٹی خدشات کے حوالے سے سرچ آپریش کیا گیا ۔ پولیس نے مائونٹ بیٹن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ ان کی عمریں اکیس سے باسٹھ سال کے درمیان ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.