پاک بھارت مقابلے ، کھلاڑیوں کی تکرار مقابلوں کی سنسنی خیزی میں اضافہ کرتی رہی

ماضی میں ہونے والے مقابلوں میں متعدد بار دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے کو ملی

لاہور ( ) پاک بھارت ٹاکرے کا انتظارتو سبھی کو ہوتا ہے ، جذبات اور جنون کی اس جنگ میں جہاں شائقین ہر لمحے سے لطف اٹھاتے ہیں وہیں کھلاڑیوں کی آپسی تکرار بھی اکثر دیکھنے کو ملتی ہیں ۔ 1992 میں پاکستانی لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے کی بے جا اپیلوں سے تنگ آگئے اور ہوا میں اچھل کر حریف کھلاڑی کو ایسا چڑایا کہ یہ مضحکہ خیز واقعہ تاریخ کا حصہ ہی بن گیا ۔ ورلڈ کپ 1996 میں سابق قومی بلے باز عامر سہیل اور بھارتی باؤلر وینکاٹیش پرساد کی تو تو میں میں بھی کرکٹ حلقوں میں کافی مقبول ہوئی ۔ پاک بھارت کرکٹ تاریخ کی سب سے زیادہ جذباتی تکرار بوم بوم آفریدی اور بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر کے درمیان دیکھنے میں آئی ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لفظوں کی اس جنگ نے مداحوں میں خوب شہرت پائی ۔ 2010 کے ایشیا ء کپ میں جارحانہ مزاج رکھنے والے شعیب اختر نے حریف بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی پچ پر راستہ روکنے پر خوب کلاس لی ۔ 2012 میں پاکستان بھارت کی سرزمین پر کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کی دھواں دار بلے بازی ایشانت شرما سے لفظی جنگ کا باعث بنی ۔ –

تبصرے بند ہیں.