اوگرا کی پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی کےاستعمال پر پابندی کی تجویز

اسلام آ باد: اوگرا نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی کےاستعمال پر پابندی کی تجویز پیش کردی ہے۔ اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ ایسی تمام مسافر گاڑیاں جن میں غیرقانونی طورپر سیٹوں کے نیچے سی این جی سلنڈرنصب ہیں انہیں سی این جی فراہم نہ کی جائے، تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں میں ایک سے زیادہ سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر پابندی کی تجویز بھی زیر غور ہے، اوگرا کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے بڑی مقدار میں گیس کی بچت ہوگی اور اس گیس کو بجلی کی پیداوارکے لیےاستعمال کیا جاسکے گا جس سے سی این جی سیکٹر بھی متاثر نہیں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.