چنائی نے سکارچرز کو ہرا کر سیمی فائنل کی راہ ہموار کر لی

چیمپئنز لیگ کے اہم میچ میں چنائی سپر کنگز نے پرتھ سکارچرز کو 15 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کی راہ مزید ہموار کر لی ہے ، جب کہ لاہور لائنز کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات اب معجزانہ صورت اختیار کر چکے ہیں۔

بنگلور (نیٹ نیوز) بنگلور میں ہونے والے دوسرے میچ میں پرتھ سکارچرز نے ایک اچھا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا اچھا فیصلہ کیا اور اس کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ 15 ویں اوور میں پانچویں وکٹ گری تو مجموعی سکور صرف 79 تھا۔ اس موقع پر کپتان دھونی اور جاڈیجہ نے شاندار شراکت کی اور بیس اوورز میں سکور چھ وکٹوں پر 155 تک لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ دھونی نے سولہ گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے 35 کئے ، اور پاکستانی باولر یاسر عرفات کی خوب درگت بنائی جب کہ جاڈیجہ نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 ناٹ آوٹ بنا کر ٹاپ سکورر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ جواب میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم نے بیس اوورز میں سات وکٹوں پر فتح سے چودہ رنز قبل ہی ہمت ہار دی اور چنائی کو 13 رنز سے کامیابی ملی۔ نہرا نے دو اور ایشوین نے تین کھلاڑی آوٹ کئے۔ جاڈیجہ کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ پاکستان کی ٹیم لاہور لائنز کا آخری میچ سکارچرز کے ساتھ تیس ستمبر کو ہے ، او رپوائنٹس ٹیبل پر چنائی دس ، لاہور چھ اور سکارچر چار پوائنٹس رکھتی ہے۔ سکارچرز کی لاہور پر فتح کی صورت میں اسے کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور چنائی سیمی فائنل میں چلی جائے گی ، جب کہ لاہور کی کامیابی کی صورت میں اس کے بھی چنائی کی طرح دس پوائنٹ تو ہو جائیں گے ، لیکن نیٹ رن ریٹ میں وہ اس سے اتنی پیچھے ہے کہ اس سے رن ریٹ بہتر بنانے میں اس کو معجزانہ پرفارمنس دینا ہو گی ، جو ایک نا ممکن نہیں تو مشکل ترین کام ضرور ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.