اوباما کے پاس شام کیجانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ثبوت نہیں، بشارالاسد

دمشق: شام کے صدر بشار الاسد نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے۔ جرمنی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں شام کے صدر کا کہنا تھا کہ شام میں خانہ جنگی نہیں بلکہ مختلف ملکوں سے آئے انتہا پسند کارروائیاں کررہے ہیں اور انہیں عالمی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے،وہ سمجھتے ہیں کہ جرمنی وہ ملک ہے جو شام کو اس جنگ سے چھٹکارا دلا سکتا ہے، اس سلسلے میں ان کی حکومت جرمن مندوبین کو خوش آمدید کہے گی۔ شام کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے ان پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام بے بنیاد ہے اس میں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، امریکی صدر کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ کیمیائی پتھیاروں کا استعمال ان کی جانب سے کیا گیا درحقیقت اس قسم کے ہتھیار باغیوں کی جانب سے استعمال کئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.