اوباما کی نواز شریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد: امریکا کے صدربراک اوباما نے میاں نوازشریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط دوستانہ اورتجارتی تعلقات کا خواہاں ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے میاں نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ، امریکی صدر نے نوازشریف سے کہا کہ انتخابات کے دوران انہوں نے بہت بہادری سے انتخابی مہم چلائی ، امریکا نوازشریف کے مینڈیٹ کا احترام کرتا ہے ، امریکی صدر نے جلد ملاقات کی بھی خواہش ظاہر کی۔ امریکی صدر کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط دوستانہ اور تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے اس سے قبل رائیونڈ میں نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی اورالیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی بعد ازاں نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز ابراہیم صالح نے ملاقات کی،،اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔ دوسری جانب بھارتی رہنما راہول گاندھی نے بھی فون پر نواز شریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.