Latest National, International, Sports & Business News

اوباما کی انتخابی مہم کیلیے 5 لاکھ ڈالر عطیہ دینے والا وکیل دوبارہ ہالینڈ میں سفیر نامزد

واشنگٹن: امریکی صدراوباما نے انتخابی مہم کے لیے 5لاکھ ڈالرکا عطیہ دینے والے وکیل کودوبارہ ہالینڈمیں امریکی سفیرنامزد کردیا۔ ٹموتھی بروس کوایک سال قبل بھی اس عہدے پرتعیناتی کے لیے نامزدکیا گیاتھا تاہم زیادہ شراب پی کرڈرائیونگ اورگرفتاری میںمزاحمت کے الزامات سامنے آنے پر انھوںنے اپنانام خودواپس لے لیاتھا۔ بعدازاں وہ اس جرم پر سزاسے بچ گئے جس کے بعدامریکی صدرنے انھیںدوبارہ سفیرنامزد کیاہے۔ ان کی تقرری امریکی سینیٹ کی منظوری کے بعد ہوگی۔ ٹموتھی بروس ونسٹن اینڈسٹران نامی کمپنی کے پارٹنرہیں اور انھوںنے 2012میں دوسری مدت کیلیے اوباماکی انتخابی مہم کے لیے 5لاکھ ڈالرکی خطیررقم عطیہ کی تھی۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.