انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

برسبین میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کو اگر سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنا ہے تو اس میچ میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی۔

ایونٹ میں اب تک نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے 3،3 میچز کھیلے ہیں جس کے بعد کیویز  5 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست ہےجب کہ انگلینڈ کے 3 پوائنٹس ہیں۔

دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جس کے بعد ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔

اس سے قبل برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور یوں افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.