پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اگست میں سیریز طے پا گئی

لاہور)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز طے پا گئی ، قومی ٹیم اگست میں آئی لینڈرز کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچز کھیلیں جائیں گے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے شیدول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم جولائی کے آخر میں سری لنکا پہنچے گی۔پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف گزشتہ پانچ سالوں میں ہوم اور اوے پانچ سیریز کھیل چکی ہے۔پاک سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان آٹھ ماہ قبل یو اے ای میں ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز ہو چکی ہے جس میں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچوں کی سیریز ڈرا رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان کو تین دو سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.