انگلینڈ نے مہمان سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں شکست دے دی

لندن: انگلینڈ نے چوتھے ایک روزہ میچ میں مہمان سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لندن کے کینگٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر رہا جس کے بعد اسے 42 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 42 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 308 رنز بنانا تھے جب کہ میزبان ٹیم کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے کے 162 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے ہدف 40.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.